ساتھی فنکار صبا قمر کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں اداکارہ نے بتادیا
میں ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ نہیں کرتی، صبا قمر
صبا قمر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی۔
صبا قمر نے اپنی پہلی ہندی فلم 'ہندی میڈیم' کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی جس کی وجہ سے انہیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکارہ خاتون کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔
تاہم انہیں کئی دیگر ساتھی اداکاروں کی جانب سے مغرور سمجھا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے صبا قمر کا 'Something Haute' نامی شوم میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے ساتھی اداکار انہیں مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو وہ اس دوران کوئی بدمزگی یا لڑائی نہیں چاہتی جو کاسٹ اور عملے کے تعلقات خراب کرے اور بالآخر فلم کے حتمی مراحل کو متاثر کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ یہ بات جلد سمجھ جائیں گے۔ صبا کا کہنا تھا کہ وہ الگ وینیٹی وین کا مطابلہ اسی لیے بھی کرتی ہیں کیونکہ پورے تسلسل اور توجہ کے ساتھ اپنی اسکرپٹ پر دھیان دیں سکیں۔ اس لیے وہ ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ نہیں کرتیں۔