ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے آٹھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا
شہری علاقوں میں 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری
ملک بھر میں بجلی کی لوشیڈنگ جاری ہے، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 10 سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال ساڑھے آٹھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ جبکہ پیدوار صرف 18 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی نہ ہونے سے بجلی کی پیدوار شدید متاثر ہورہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بار بار بجلی گھروں کو فرنس آئل اور ایل این جی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے دعووں کے باجود تاحال ایندھن کی سپلائی نہیں ہوسکی ہے۔
ملک میں پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار800میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 14 ہزارمیگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور دوسری جانب ملک کے بڑے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہورہا ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم گزشتہ 2 ماہ سے خالی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے جس سے آئندہ چند روز میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔