اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16مئی تک ملتوی کر دیا
ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونا تھی
سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا۔
اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پرویز الہٰی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے اور اجلاس کو ملتوی کرنا میرے اختیار میں ہے۔
مزید پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن گرفتار
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے شریفوں کا چہرہ دکھایا ہے اور ساری قوم شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے، پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ آئی جی چیف سیکریٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہونا تھی لیکن پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کورآڈینیشن عنایت اللہ اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔