چینی باشندوں پر حملہ بلوچ قوم کو دشمن عناصر میں شامل کرنے کی سازش ہے خواتین ارکان اسمبلی

خاتون بمبار کے شوہر نے کہا ہے کہ اس کی بیوی ذہنی مریضہ تھی اور وہ ذہنی مرض کی ادویات لے رہی تھی، رکن اسمبلی بشری رند

(فوٹو : سوشل میڈیا)

MUMBAI:
بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی نے کراچی میں چینی باشندوں پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں نے کوشش کی ہے کہ بلوچ اقوام کو ملک دشمن عناصر میں شامل کیا جائے۔

یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ رکن صوبائی اسمبلی بشری رند نے کہا کہ دو روز قبل کراچی یونیورسٹی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ہمارے چینی مہمانوں کو نشانہ بنایا گیا، بیرونی طاقتوں نے کوشش کی ہے کہ بلوچ اقوام کو ملک دشمن عناصر میں شامل کیا جائے۔


رکن اسمبلی بشری رند نے کہا کہ خاتون خود کش بمبار کے شوہر نے بیان دیا ہے کہ اس کی بیوی ذہنی مریضہ تھی اور وہ ذہنی مرض کی ادویات بھی استعمال کررہی تھی، یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، میں خود بلوچ ہوں اور ہمیں یہ تربیت دی گئی ہے کہ مہمانوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی خاتون کے ذریعے دھماکا کرایا گیا، پڑھے لکھے طبقے کا ایسا قدم سوچ میں مبتلا کردیتا ہے، یہ واقعات صوبے میں ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔
Load Next Story