سعودی صحافی کے قتل کے بعدترک صدرکا پہلا دورہ سعودی عرب
2018 میں سعودی صحافی کے ترکی میں قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک صدرپہلی مرتبہ سعودی عرب کے دورے پرپہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روز کے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ترک صدر طیب اردوان نے جدہ آمد کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اوردونوں ممالک کے تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ترک صدرنے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے2018 میں ترکی میں قتل کے بعد سعودی عرب اورترکی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ ترکی نے سعودی صحافی کے قتل کی ذمہ داری سعودی فرمانروا محمد بن سلمان پرعائد کی تھی۔