اسلام آباد میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ مقدمہ درج کرلیا گیا
مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئیں
PESHAWAR:
پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری پر اسلام آباد میں حملہ کیا گیا، جس کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق قاسم سوری سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ میں موجود تھے، جن کے ساتھ عدیل، ڈاکٹر عارف اور کچھ خواتین بھی تھیں۔
اس دوران 15 سے 20 لوگوں کا جتھہ آیا اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، ملزمان باہم صلاح مشورے سے مسلح ڈنڈوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے جبکہ حملہ آوروں نے نعرہ لگایا کہ کوئی بچ کر نہ جانے پائے۔
مقدمے کے مطابق ارد گرد کے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔