یکم تا 2مئی کے درمیان کراچی میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ آندھی کا امکان

ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں یکم تا 2 مئی کے درمیان گردآلود ہواؤں کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ان دنوں شہر میں گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہورہا ہے،ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔


چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک میں داخل ہونے مغربی لہر کی وجہ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 50 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مکمل ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم جزوی اور مختصر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ یکم اور 2 مئی کے دوران شہر میں گرد آلود معمول سے تیز ہوائیں چلنےکے ساتھ آندھی کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story