محمد حفیظ نے شان مسعود کی تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے آواز اٹھا دی
انگلش کاؤنٹی میں شاندار پرفارمنس انتھک محنت کا نتیجہ ہے، سابق کرکٹر
CINCINNATI:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوپنر شان مسعود بہترین فارم میں انہیں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع دینا چاہئے۔
ایک انٹرویو میں سابق کپتان محمد حفیظ نے شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں شان مسعود کی شاندار پرفارمنس انتھک محنت کا نتیجہ ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ کاؤنٹی میں مزید پرفارمنس دے سکتے ہین، میں شان کی تکنیک سے بے حد متاثر ہوں'۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے تھے تاہم وہ شاندار کم بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شان مسعود نے محدود اوورز کے کھیل میں اپنے گیم کو بہتر کیا ہے جس کی حالیہ مثال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھی۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم میں کھلایا جانا چاہیے تاہم انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے مکمل نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔