سارو گنگولی ایک بار پھر کوہلی اور روہت کی حمایت میں بول اٹھے
دونوں بڑے کھلاڑی ہیں، جلد فارم بحال کرلیں گے، بی سی سی آئی سربراہ
ISLAMABAD:
انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل) میں پرفارمنس نہ دینے پر بھارت کے دو نامور کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما تنقید زد میں ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی پلئیرز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سارو کنگولی نے دونوں اسٹار پلئیرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے دونوں کھلاڑی جلد اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرلیں گے، مجھے نہیں معلوم کوہلی اس وقت کیا سوچ رہے ہیں تاہم وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور کسی بھی کھلاڑی پر ایسا وقت آسکتا ہے۔
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں اب تک 9 میچز کے دوران 128 رنز بناسکے ہیں جبکہ روہت شرما بھی اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرنے کی کوشش کررہے انہوں نے 8 میچز میں محض 153 رنز بنائے ہیں۔
آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں کوہلی اور روہٹ ایک بھی نصف سنچری تک اسکور نہیں کرسکے ہیں۔