وزیراعظم نواز شریف لیڈر بن کر قوم کو دہشتگردی کی دلدل سے نکالیں خورشید شاہ
حکومت جو بھی فیصلہ کرے خود کرے اور ہمیں بتا دیا جائے ہم مکمل حمایت کریں گے، قائد حزب اختلاف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وزیراعظم کے علاوہ لیڈر بن کو قوم کو دہشت گردی کی دلدل سے نکالیں ہم ساتھ دیں گے۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں مومود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو آل پارٹی کے ذریعے نہیں تو ویسے ہی بلا کر اعتماد میں لیا جائے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف کیا کرنا چاہتی ہے۔ اگر مذاکرات کرنا ہیں تو اس کے خدوخال بتا دیئے جائیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے اور تمام جماعتوں سے مشورہ لیں گے اور مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم حکومت سے کہہ چکےہیں کہ جو بھی فیصلہ کرنا ہے خود کرے اور ہمیں بتادیا جائے ہم مکمل حمایت کریں گے، ہم چاہتےہیں پاکستان میں عوام اور حکومت ایک پلیٹ فارم پر ہو، اس حساس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کریں گے، میاں نواز شریف وزیر اعظم کے علاوہ لیڈر بن کر قوم کو دہشت گردی کی اس دلدل سے نکالیں، حکومت آگے بڑھے اور فیصلہ کرے۔ جب تک ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے آپریشن جاری رہنا چاہئے۔