جامعہ کراچی دھماکا خاتون بمبار کی ریکی کرتے ہوئے فوٹیج سامنے آگئی
ویڈیو میں خودکش بمبار خاتون کو 24 گھنٹے قبل اسی مقام پر موجود پایا گیا
WASHINGTON:
تفتیشی حکام نے جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والے خاتون بمبار کی ریکی کرتے ہوئے فوٹیج حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں خودکش بمبار خاتون کو 25 اپریل کی دوپہر 2 بجکر 8 منٹ پر دھماکے سے 24 گھنٹے قبل اسی مقام پر موجود پایا گیا جہاں اس نے اگلے روز فوٹیج کے مطابق 26 اپریل کی دوپہر 2 بجکر 7 منٹ 32 سیکنڈ پر چینی اساتذہ کی ہائی ایس وین پر خودکش حملہ کیا جس میں 3 چینی اساتذہ اور وین کا ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا کہ خاتون خودکش بمبار شاری حیات بلوچ مذکورہ مقام پر ٹہلتے ہوئے وقت کا تعین اور وین کی ریکی دکھائی دے رہی ہے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ خودکش بمبار خاتون کی ریکی کے وقت اس کے سہولت کار بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی دھماکا؛ خودکش بمبار خاتون کے والدین کے گھر کا سراغ لگا لیا گیا
ذرائع نے مزید کہا کہ جس دن جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر خودکش حملہ ہوا خاتون خودکش بمبار جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے رکشے میں سوار ہو کر داخل ہوئی تھی اور حملے سے قبل سفید رنگ کی گاڑی رکشے کو کے آگے جاتے ہوئے دیکھا گیا تاہم گاڑی میں سہولت کار کی موجودگی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس پہلو پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا جامعہ کراچی میں خودکش حملے سے قبل رکشے سے اترنے والی خاتون خودکش بمبار سے آخری ملاقات کرنے والی خاتون کے حوالے سے تاحال کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آسکی کہ وہ خاتون کون تھی اور ملاقات کے بعد وہ کن راستوں سے گزر کر روپوش ہوگئی۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی میں نصب متعدد سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ، عقبی چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
اس سے قبل گزشتہ روزجامعہ کراچی خودکش حملے کے مقدمے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خودکش بمبار شاری حیات بلوچ کے دو گھروں سمیت والدین کے گھر کو بھی سیل کردیا تھا جبکہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے فلیٹ سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیا تھا۔
دوسری جانب جامعہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے جانے والوں میں خودکش بمبار خاتون کے شوہر کے قریبی دوست بھی شامل ہیں۔