شراب نوشی اور مجروں کے الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی کو طلب کرلیا
جمشید دستی تمام ثبوت اور شواہد کے ہمراہ پیر کے روز میرے چیمبر میں پیش ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
اراکین اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں شراب نوشی اور لڑکیوں سے مجرے کروانے کے الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی کو خط لکھ کر طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو خط لکھتے ہوئے تمام الزامات کے ثبوت اور شواہد کے ساتھ پیر کے روز اپنے چیمبر میں طلب کرلیا تاکہ الزامات کے حقائق سامنے لائے جائیں اور جو بھی اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹلز میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ایک ماہ کی فوٹیج بھی طلب کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل کے ڈی ایس پی کو فوٹیج محفوظ کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ جمشید دستی نے گزشتہ روز ایوان میں خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں شراب نوشی کی جاتی ہے اور لڑکیاں منگوا کر مجرے کرائے جاتے ہیں، جمشید دستی کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت بھی ہیں۔