گورنرہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کرلیا عمرسرفراز چیمہ

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز عدالتی حکم پرآج گورنر ہاؤس کے لان میں منعقد تقریب میں حلف اٹھائیں گے

گورنر ہاؤس میں ہونے والی سرگرمی کوگورنرکی اجازت حاصل نہیں، عمرسرفراز چیمہ:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعے غنڈوں نے پنجاب ہاؤس پرقبضہ کرلیا۔

پنجاب میں جاری آئینی بحران کے حوالے سے گورنرعمرسرفراز چیمہ نے صدرمملکت سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔


گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس پرپولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کرلیا۔ گورنرکی اجازت کے بغیرگورنر ہاؤس میں پولیس کو اتارا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس پر انتظامی طورپر آئین شکنی کی گئی ہے۔ گورنرہاؤس میں آج ہونے والی کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرآج گورنر ہاؤس کے لان میں منعقد تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔
Load Next Story