بالا کوٹ میں مکان میں آتشزدگی آگ نے مسجد کو بھی لپیٹ میں لے لیا
بالا کوٹ میں پارس کے مقام پر رہائشی مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آگ نے قریب واقع مسجد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث جامع مسجد قبا شہید اور رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں۔