بھارت میں ماؤ باغیوں نے حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

باغی پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا نے کے ساتھ ان کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے، مقامی پولیس

باغیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماؤ باغیوں نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی وادا کے علاقے شیم گری میں موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا، حملے کےبعدباغیوں نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا نے کے ساتھ ان کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو جگدال پور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story