حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کردی

(فوٹو: ٹوئٹر)

حکومت نے آئندہ 15روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگلے 15 روز کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔


اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے منظور کرنے کے بجائے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
Load Next Story