سندھ میں ہڑتال کومؤخرکیا جائے اسفند یارولی اورنوازشریف کی اپیل

گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ قومی سانحہ ہے اوراس وقت پوری قوم سوگ کی کیفیت میں ہے، اسفند یارولی

بلدیاتی نظام کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کو مؤخر کیا جائے، میاں محمد نواز شریف فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے اپیل کی ہے کہ سندھ میں کی جانے والی ہڑتال کو مؤخرکیا جائے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسفند یارولی نے کہا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ قومی سانحہ ہے اوراس وقت پوری قوم سوگ کی کیفیت میں ہے لہٰذا سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کو مؤخرکیا جائے۔


دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے بھی اپیل کی ہے کہ بلدیاتی نظام کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کو مؤخر کیا جائے اور سانحہ کراچی کے ذمہ داروں کی شناخت کرکے انھیں سخت سزادی جائے۔ انھوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے۔ نواز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ کل یوم سوگ منایا جائے گا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بھی کہا کہ جمعرات کو ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی اور وہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے سوگواروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Load Next Story