اے این پی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے وقار احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا

سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، محمود خان (فوٹو، فائل)

NEW YORK:
عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وقار خان حرکت قلب بند ہونے سے دار فانی سے کوچ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کے رہنما وممبر صوبائی اسمبلی وقار خان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ، وہ اس سے قبل بھی تین بار خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن رہے۔ وزیراعلٰی کے پی کے محمود خان نے وقار آحمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔


محمود خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقار احمد خان کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے بھی ایم پی اے وقارخان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مرحوم نے روز اول سے قومی تحریک میں اپنے مشران کے ہمراہ ایک اہم اور متحرک کردار ادا کیا، پارلیمانی سیاست میں بھی وہ اپنے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں۔
Load Next Story