بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم 9 افراد زخمی
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لیویز
بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جس میں 9 افراد زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی میں واقع گردی جنگل افغان مہاجر کیمپ میں دو گروپوں کے درمیان تکرار کے بعد اسلحہ نکل آیا۔
دونوں گروپوں میں شامل مشتعل افراد نے ہاتھا پائی کے دوران ایک دوسرے پر اسلحہ تانا اور فائرنگ کردی۔ لیویز فورس کے ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم میں دونوں گروپوں کے 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے دالبدین کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس اور لیویز کے اہلکاروں کو وہاں تعینات کردیا گیا ہے۔