پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں 21 روپے تک کا اضافہ

پیٹرول پر سبسڈی 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا۔ فوٹو : فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے سبسڈی میں 21 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

پیٹرول پر سبسڈی میں 8 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول پر سبسڈی 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے کر دی گئی جبکہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے کر دی گئی۔


مزید پڑھیں؛ حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسکے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا۔

وزارت توانائی نے اوگرا کو آگاہ کر دیا ہے کہ آج سے 15 مئی تک سبسڈی دی جائے گی جبکہ اوگرا کو آئل کمپنیوں کو ادائیگیوں کی رقم کا حساب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story