پیٹرول کی قیمت میں کمی اور بقیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نوٹی فکیشن جاری
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت پیٹرولیم اورخزانہ نےاوگرا کی جانب سے بھجوائی جانیوالی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صارفین کو آج رات 12 بجے سے پیٹرول 2 روپے 73 پیسے کمی کے بعد 110 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا جب کہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بغیرتبدیلی کے بالترتیب 141 روپے 76 پیسے، 116 روپے 75 پیسے اور 106 روپے 76 پیسے فی لیٹر میں ہی دستیاب ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت پیٹرولیم اورخزانہ نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔