ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی وزارت توانائی کا دعویٰ
واضح رہے کہ وزیراعظم نے یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی تھی
وزارت توانائی نے عید الفطر سے قبل عوام کو ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی خوشخبری سنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2500 میگاواٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی ہے جس کی بدولت آج سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ صفر کردی گئی ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں اور ہائی لاسز والے فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2000 میگاواٹ اضافہ ہو جائے گا، ماسوائے کم بازیابی فیڈر کہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی ہے اور عید کی تعطیلات میں زیرو لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔