خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عید منانے کا اعلان
وزیراعلیٰ اور کابینہ اراکین گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے
MANSEHRA:
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری سطح پر آج عید منانے کا اعلان کردیا۔
ایکسیرپس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ صوبے بھر سے چاند نظر آنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد صوبائی حکومت نے بروز پیر دو مئی کو عید منانے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اور شہادتوں کی روشنی میں بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں آج مذہبی جوش و خروش سے عیدالفطر منائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے جبکہ کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید کی نماز ادا کریں گے۔