بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اسپتال میں داخل
ڈاکٹروں نے دھرمیندرا کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں بھی رکھا اور اب اداکار کی حالت بہتر ہے
کراچی:
بالی ووڈ کے سینئر اداکار وفلم ساز دھرمیندرا کو کمر میں شدید درد اور طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں دھرمیندرا کے نام سے مشہور اس شخصیت کا اصل نام دھرم سنگھ دیول ہے۔ وہ ان دونوں ممبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اداکار کو انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں بھی رکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھرمیندرا کو آئی سی یو سے نکال لیا گیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹروں کے مشوروں کے مطابق ممکنہ طور پر جلد فلم ساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
86 سالہ اداکار کے کمر میں شدید درج اٹھنے سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے فوری طور پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ طبی ماہرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، دھرم سنگھ کی صحت اب بہتر ہے۔
خیال رہے کہ دھرمیندرا گزشتہ کئی سالوں سے بڑی اسکرین سے دور ہیں تاہم اب وہ کرن جوہر کی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں جلوہ گر ہوں گے۔