55 لاکھ افراد یوکرین سے ہجرت کرچکے ہیں رپورٹ اقوام متحدہ
روسی حملوں کے آغاز سے اب تک تین ہزار سے زائد یوکرینی ہلاک ہوئے
PESHAWAR:
اقوام متحدہ نے یوکرینی شہریوں کی نقل مکانی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اب تک 55 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں جب کہ تین ہزار سے زائد یوکرینی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک جنگ زدہ ملک میں 3153 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنی زندگیاں بچانے کےلیے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرچکے ہیں
اس سے قبل عالمی تنظیم برائے مہاجرین نے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا تھا کہ 17 فیصد سے زائد آبادی اپنا گھر، کاروبار و جائیداد چھوڑ چکی ہے۔
غیر سرکاری عالمی تنظیم برائے مہاجرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے ابتدائی 17 دنوں میں مزید 6 لاکھ افراد سے زائد نے یوکرین میں ہی نقل مکانی کی، جس کے بعد بے گھر ہونے یا نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 77 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔