کنگنا نے بالی ووڈ خانز کیساتھ کام سے کیوں انکار کیا وجہ سامنے آگئی
مجھے کسی مرد اداکار کی نسبت کم معاوضہ ملنے کا احساس بالکل بھی نہیں ، بالی ووڈ اداکارہ
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اسکرپٹ میں خواتین کو غیر اہم دکھانے یا ان کے کردار سے انصاف نہ کرنے والی فلموں میں کام نہ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ بہت سی ایسی فلمیں ٹھکرا چکی ہیں جس میں صرف مردوں کے کردار کو ہی دکھایا جاتا ہے یا عورتوں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہو۔
اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم 'ڈاکاڈ' کے پوسٹر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا نظریہ اور سوچ یہ ہے، اسی لیے بالی ووڈ کے خانز اور کمار کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا'۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کیساتھ ایسا نہیں کرتی مگر نظریئے کے تحت چلتی ہوں اور اس نظرئیے کو تنہا عملی جامہ نہیں پہنا سکتی۔۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کےلیے رازنیش گئی، سہیل مکلائی اور دیپک موکٹ جیسے افراد کی ضرورت پڑتی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ اگر ایک عورت کامیاب ہوتی ہے تو اس کی کامیابی کئی مردوں پر منحصر ہوتی ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے مردوں کے برابر معاوضہ ملنے پر بھی بات کی اور بتایا کہ کسی مرد اداکار کی نسبت انہیں کم معاوضہ ملنے کا احساس بالکل نہیں کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ ان کو مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملتا ہے۔