سستا آٹا فراہمی گندم خریداری ہدف میں 10لاکھ ٹن اضافہ
ہدف 1کروڑ بوری بڑھا دیا گیا، محکمہ خوراک 45لاکھ ٹن گندم خریدے گا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سستا آٹا کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کی تجویز کو قابل عمل بنانے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ خوراک 35 لاکھ کی بجائے 45 لاکھ ٹن گندم خریدے گا، حکومت سستا آٹا اسکیم کو عید کے بعد جاری رکھنے کا حتمی ارادہ کرتی ہے تو حکومت کیلیے سب سے بڑا مشکل فیصلہ عید تعطیلات کے بعد فلورملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت فروخت اور مارکیٹ میں آٹا تھیلا کی قیمت کا تعین ہوگا۔
حکومت نے گندم آٹا کی قیمت غیر معمولی کم مقرر کی تو آٹا کی وافر دستیابی کو یقینی بنانا انتہائی مشکل ہوگا، بھاری سبسڈی والی سرکاری گندم کی بڑی مقدار کو بعض فلورملز بلیک مارکیٹ میں فروخت کر کے ناجائز منافع کمانے کی کوشش کریں گی۔
گزشتہ برس سابق حکومت نے 1800 روپے میں خریدی گئی گندم فلورملز کو 1950 روپے میں فروخت کر کے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1100 روپے مقرر کی تھی لیکن اس مرتبہ حکومت نے 2200 روپے فی من قیمت پر گندم خریدی ہے جس کے تناسب سے نئی قیمت 1300 روپے بنتی ہے اور اس قیمت میں 100 تا200 روپے فی تھیلا کمی کرکے حکومت عوام کو ریلیف دینے بارے غور کر رہی ہے۔