عمران نیازی پاکستان کو دنیا میں تنہا کر کے دشمن ایجنڈے کو پورا کررہے ہیں احسن اقبال
عمران نیازی اپنی سیاست کے لیے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کررہے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کے لئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں، عمران نیازی کی سیاست کا لیول فرح گوگی کا دفاع رہ گیا ہے۔
احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم خود دار اور باوقار قوم ہے، 28 مئی 1998 کے بعد کوئی پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی مضبوط اور آزاد پاکستان کی ضمانت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ذہنی پستی میں جا رہے ہیں پاکستان غلامی میں نہیں جا رہا ہے، عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکہ انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟ دھاندلی کی حکومت کو جمہوری قوتوں نے آئینی طریقہ سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دنیا میں پاکستان کو تنہا کر کے دشمنوں کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں، اگر سازش کے کرداروں کا پتہ ہے تو قوم کے سامنے رکھیں ڈرامہ نہ کریں۔