شاہ رخ اور سلمان خان کی عید پر جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا رش
بالی ووڈ کے دونوں سپر اسٹارز نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور ان کی خوشی کی خاطر عید پر اپنا دیدار کرایا
کراچی:
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی عید پر جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا جم غفیر لگ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلو میاں نے بھارتی شہر ممبئی کے علاقے بندرا میں قائم اپنے گھر کی بالکونی میں آکر پرستاروں کو عید پر اپنا دیدار کرایا، انہیں دیکھ کر مداح خوشی سے پھولے نہ سمائے اور شور مچانا شروع کردیا۔
اس موقع پر دبنگ خان نے ہاتھ ہلا کر اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پرستاروں کو ''سلو سلو'' کہتے ہوئے بھی سنا گیا۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور ان کی خوشی کی خاطر عید پر اپنی جھلک دکھائی، انہیں بھی دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔