وزیراعظم کی یو اے ای کے اعلیٰ سطح کے اقتصادی وفد سے ملاقات

حکومتِ پاکستان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اولین ترجیح دیتی ہے، وزیراعظم

یو اے ای کے ایک اعلیٰ سطح کے اقتصادی وفد کا دورہ پاکستان (فوٹو، فائل)

NEW YORK:
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد یو اے ای کے ایک اعلیٰ سطح کے اقتصادی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اولین ترجیح دیتی ہے اور خاص طور پر اقتصادی محاذ پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش مند ہے۔


انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران یہ اعلیٰ سطح کا دورہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان اس برادرانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہے اور اماراتی بھائیوں کی جانب سے اہم سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

دونوں فریقین نے تجارت، توانائی، انفراسٹرکچر، پٹرولیم اور دیگر اہم شعبوں سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور قیادت کی سطح پر سرمایہ کاری اور تجارتی فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }