ذخیرہ اندوزوں نے مرچ اور آلو کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا

24 گھنٹوں کے دوران مرچ کی 40 کلو بوری پر ایک ہزار اور آلو کی 100 کلو کی بوری پر1300 روپے بڑھا دیے گئے

24 گھنٹوں کے دوران مرچ کی 40 کلو بوری پر ایک ہزار اور آلو کی 100 کلو کی بوری پر1300 روپے بڑھا دیے گئے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

BHAKKAR:
حیدرآباد میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران مرچ کی 40 کلو کی بوری پر ایک ہزار روپے اور آلو کی 100 کلو کی بوری پر1300 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔


گزشتہ روز سن ضلع جامشورو سے سبزی منڈی لائی گئی سبز مرچ کی40 کلو کی بوری 3500 روپے کی ہول سیل میں دستیاب تھی جبکہ آج اس کی قیمت میں بلاجواز ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور اب وہ 4500 روپے میں فروخت کی گئی، اسی طرح درمیانے درجے کے آلو کی سو کلو کی بوری گزشتہ روز 2700 روپے میں فروختکی جا رہی تھی جس کے نرخ 1300 روپے فی بوری اچانک بڑھ گئے اور جمعہ کو ہول سیل مارکیٹ نیا پل میں آلو کی بوری 4000 روپے میں فروخت کی گئی۔

اس سلسلے میں بیو پاریوں ہے کہ مرچ پنجاب بھیجنے اور آلو ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے خرید کر اسٹور کرنے کی وجہ سے دونوں کے دام میں تیزی آئی ہے جبکہ گزشتہ دنوں تک10 سے15 روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمتیں بھی اب بڑھنا شروع ہو گئی ہیں اور جمعہ کوحیدرآباد میں ٹماٹر 35 سے 40 روپے کلو تک فروخت ہوئے۔
Load Next Story