عالمی برادری و بالخصوص اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے وزیراعظم

وزیراعظم نے افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دے دیا ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آئے۔

افغانستان کے 10 صوبوں میں سیلاب، قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ک سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 20 جاں بحق

وزیراعظم نے افغان عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں وہ افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آئے، جب کہ او آئی سی سے بھی درخواست ہے کہ وہ افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے۔

شہبازشریف نے افغانستان میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور دیگر متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے۔ وزیراعظم نے افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں۔
Load Next Story