سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے وفاق نوٹس لے شرجیل میمن

سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے، وزیر اطلاعات سندھ

(فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاق سے سندھ کو اس کے حصہ کا پانی دینے کی اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے، صوبے میں آب پاشی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی شدید کمی ہے۔


شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کا ملک کی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے، ملک کی معیشت کو پہلے ہی چیلینجز کا سامنا ہے اور پانی کی کمی سے معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی، پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر ہو رہے ہیں، کسان اور آبادگار پریشان ہیں، فصلوں پر لاگت کے خرچے پورے نہیں ہو رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو 91ء کے معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملک میں پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث قلت کو صوبوں میں پانی فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے۔
Load Next Story