تیزرفتار کار کرکٹ میچ میں جاگھسی

پولیس نے2 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کے خلاف جلد مقامی عدالت میں مقدمہ چلے گا

پولیس نے2 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کے خلاف جلد مقامی عدالت میں مقدمہ چلے گا فوٹو : انٹرنیٹ

ایڈیلیڈ میں تیزرفتار کار کرکٹ پچ پر جاگھسی، خوش قسمتی سے کوئی کھلاڑی اس کی زد میں نہیں آیا لیکن اس سے قبل مذکورہ کار کی تیزرفتاری سے راہگیرزخمی ہوئے۔


رپورٹ کے مطابق ریڈ ہولڈون کموڈور کے مالک نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی چوری شدہ کار لارگس بے پر نامعلوم افراد چلارہے ہیں، جس کے تھوڑی دیر بعد کارمالک چوروں تک پہنچا، مبینہ طور پر ایک شخص نے اسے دھمکی دے کر کاردوڑا دی۔

بعد ازاں اس کے تعاقب میں پولیس بھی شامل ہوگئی، تھوڑی دیر بعد بوڈن کے مقام پر کار لاوارث پائی گئی، اس کے بعد 2 مسافروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جن کے خلاف جلد مقامی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔
Load Next Story