آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی

بالائی اوروسطی سندھ میں درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری کا اضافہ ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

عوام گرمی کی لہرسے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اخیتارکریں،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کےدوران ملک بھر میں شدیدگرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہو ا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔


شدید گرمی کی لہر کے باعث بالائی اوروسطی سندھ ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے تاہم اگلے ہفتے کےدوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دریاوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اورپانی کے استعمال اورکسانوں کوموسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔
Load Next Story