سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی
2750 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 138450 روپے کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1854ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2750 روپے اور 2356 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 138450روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 118700روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کم ہو کر 1570روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کم ہو کر 1346.02روپے کی سطح پر آگئی۔