وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اورنج لائن آپریشنل کرنے کیلیے ایک ماہ کا وقت دیدیا

گرین لائن وفاقی حکومت کا پروجیکٹ ہے جسے تین سال بعد سندھ حکومت کے حوالے کر دیا جائے، اجلاس

شرجیل میمن (فوٹو فائل)

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اورنج لائن آپریشنل کرنے کے لئے ایک ماہ کا ٹارگٹ دے دیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کی اتھارٹی کو بی آر ٹی اورنج لائن پروجیکٹ سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کو ایس آئی ڈی سی ایل سے اجلاس کرکے منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے بات کریں گے، اورنج لائن کو ایک ماہ کے میں آپریشنل کرنا ہے تاکہ اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ اور آرامدہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں، اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک اورنج لائن کے منصوبے کا 98 فی صد سول ورک مکمل ہے۔


اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ کراچی سرکلر ریلوے، بلیو لائن، براؤن لائن، اور شہر کے بی آر ٹیز پر اور گرین لائن فیز ون نمائش تک آپریشنل ہے جب کہ ییلو ، اورنج، ریڈ لائنز امپلی منٹیشن فیز میں ہیں، گرین لائن وفاقی حکومت کا پروجیکٹ ہے جسے تین سال بعد سندھ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اوورنج لائن مکمل طور پر سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، جو کہ ایس آئی ڈی سی ایل کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔

سندھ حکومت نے اورنج لائن کی 20 بسوں کی خریداری کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو رقم کی ادائیگی کر دی ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، و دیگر افسران شریک ہوئے۔

 
Load Next Story