سری لنکا میں 5 ہفتوں میں دوسری مرتبہ ایمرجنسی نافذ
کولمبو میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
کراچی:
سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق سری لنکا میں صدرکی تباہ کن معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہروں میں شدت آنے اورصدرسےاستعفیٰ دینے کے مطالبات پرصدرراجا پکسا نے ایک بارپھرایمرجنس نافذ کردی۔
حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت کے زورپردبانے کے لئے سیکورٹی فورسز کو غیرمعمولی اختیارات دئیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اس سے قبل لگائی گئی ایمرجنسی میں صدر کو فوج تعینات کرنے، شہریوں کو بغیر وجہ بتائے گرفتارکرنے اوراحتجاج کو ختم کرنے کے اختیارات دئیے گئے تھے۔
گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو میں طلبا نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اورپارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے دوران 5 ہفتوں میں دوسری مرتبہ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔