سوئی میں ایف سی کے قافلے پر حملہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک

ایف سی اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گیس پائپ لائینوں کو دھماکوں سے اڑانے والے 5 شرپسند عناصر کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایف سی اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گیس پائپ لائینوں کو دھماکوں سے اڑانے والے 6 شرپسند عناصر کو بھی گرفتار کرلیا۔ فوٹو؛فائل

KARACHI:
سوئی میں فرنٹیئر کور کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے آپرشن کے دوران گیس پائپ لائینوں کو دھماکوں سے اڑانے والے 5 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا تاہم واپس جاتے ہوئے بڑے نالے کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کردیا جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ دستی بم برآمد ہوئے جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی اطلاع کے باعث قریبی علاقوں سے ایف سی کی مزید نفری طلب کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Load Next Story