پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عباس شاہ کے نام سے ہوئی، ڈی آئی جی کوہاٹ

ہلاک ڈاکو کی شناخت عباس شاہ کے نام سے ہوئی۔ فوٹو:اسکرین شارٹ

ISLAMABAD:
ملزم دوکان میں ڈکیتی کے بعد دوکان کے باہر نکلا تو پولیس سے مقابلہ ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں ڈکیت کی پولیس کے ساتھ مقابلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ڈاکو کو کسی مزاحمت کے بغیر پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ڈاکو ان سے بحث کرتا ہے اور ہتھیار کو ڈھال بناکر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔


سوشل میڈیا پر پولیس اور ڈاکو کے مابین ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو کے ساتھ ایک اور بھی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو ایک دوکان پر اسلحہ دکھا کر دکاندار سے پیسوں کا تقاضا کرتا ہے اور بھاری رقم لے کر دکان سے باہر نکل جاتا ہے، جس کے بعد ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو فرار ہونے کے لئے اپنی موٹرسائیکل لینے پارکنگ کی جانب جاتا ہے تو پولیس اہلکار اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دیتا ہے۔

ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق ڈکیت کی کافی دیر تک پولیس کے ساتھ بحث ہوتی رہی لیکن ڈکیت نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کردی اور ایک اہلکار کو زخمی کردیا، جب کہ دوسرے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت عباس شاہ کے نام سے ہوئی۔

 

Load Next Story