تحریک انصاف کا اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ
لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا کردیا جائے گا، بڑے شہروں کی بندش کے لیے پوائنٹس طے
تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت مخالف لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف نے اپنا پلان فائنل کرلیا۔ ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق کپتان کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچا دیا گیا، لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا کردیا جائے گا اس حوالے سے بڑے شہروں کی بندش کے لیے پوائنٹس طے کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عمل درآمد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت متبادل قیادت کارکنان کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائین دے گی، جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔