یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ
200 گرام سرخ مرچ 36 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے، 50 گرام لونگ 16 روپے اور سبزالائچی 13 روپے مہنگی
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد اب مسالہ جات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد مسالہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپنے برانڈ کے مسالہ جات کی قیمتیں بڑھائی ہیں جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے اضافہ کیا گیا ہے، 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپے، 200 گرام دھنیا ثابت اور پاوڈر 9 روپے، 50 گرام گرم مسالہ اور کالی مرچ کی قیمت میں 8 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے، سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کردی گئی۔
دریں اثنا 950 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 47 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔