اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید
گزشتہ دو ماہ سے اسرائیلی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے
CHAK JHUMRA:
مقبوضہ فلسطين کے علاقے مغربی کنارے ميں مختلف واقعات میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطينی نوجوان شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں گزشتہ دو ماہ سے جاری اسرائیلی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔ مغربی کنارے ميں الگ الگ واقعے میں مزید 2 فلسطينی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ايک نوجوان فوجی چيک پوائنٹ پر لگی باڑ پھيلانگنے کی کوشش کر رہا تھا، نوجوان کو تنبیہ کی گئی لیکن اس نے غیر قانونی کارروائی جار رکھی جس پر فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کر ديا گیا۔
اسی طرح دوسرے واقعے میں ایک فلسطینی نوجوان نے يہودی آبادی ميں داخل ہونے کی کوشش کی اسے بھی خبردار کیا گیا اور گرفتاری دینے کو کہا تاہم نوجوان دوڑتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جانب بڑھا جس کے باعث فورسز کو گولی چلانا پڑی۔
واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے مغربی کنارے ميں ايک پہاڑی کے اوپر واقع کمپاؤنڈ پر تنازع جاری ہے۔ یہ کمپاؤنڈ يہوديوں اور مسلمانوں دونوں کے ليے مقدس جگہ ہے۔