سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر فکسنگ الزامات سے کلیئر

عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایا تھا

عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے رابطہ کرنے کا الزام لگایا تھا

MULTAN:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا۔

اکتوبر دوہزار انیس میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایاگیا تھا۔


آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر مینجر اسٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاہے کہ ان پر فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا جارہا۔ الزامات کے حوالےسے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاہے۔ تاہم اگر مستقبل میں اس حوالےسے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا کیاجاسکتاہے۔

امریکہ میں مقیم منصور اختر اس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمر اکمل نے حصہ لیاتھا، عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پر اکسایا گیا تھا۔
Load Next Story