فلپائن نئے صدر کے انتخاب کیلیے ملک بھر میں ووٹنگ جاری
سابق آمر کے بیٹے اور موجودہ خاتون نائب صدر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے
فلپائن ميں نئے صدر کے لیے سابق آمر کے بیٹے اور موجودہ نائب صدر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جس کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کے منتظر ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں صدارتی الیکشن میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے اور پولنگ اسٹینشنز کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں ووٹرز کی موجودگی اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ اس بار ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہوگا۔
صدارتی انتخاب میں ملک کے آنجہانی آمر کے بیٹے فرڈیناڈ مارکوس جونیئر بھی امیدوار ہیں۔ فرڈیناڈ مارکوس جونیئر سینیٹر بھی ہیں اس کے علاوہ ممبر اسمبلی بھی رہے اور بطور گورنز بھی خدمات انجام دیتے رہے اور عوام میں بونگ بونگ کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔
فرڈیناڈ مارکوس جونیئر کی مضبوط ترین مخالف امیدوار موجودہ نائب صدر لینی روبریڈو ہیں جو نا صرف انسانی حقوق کی ايک چيمپئن ہيں بلکہ ایک معروف وکیل بھی ہیں۔ لینی روبریڈو عوام میں کافی مقبول ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر 8 اميدوار بھی دوڑ ميں شامل ہيں۔
صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ 24 رکنی سينيٹ کے نصف ارکان، ايوان نمائندگان کی 300 نشستوں اور ہزاروں سرکاری پوسٹوں کے ليے بھی ووٹنگ جاری ہے۔ 67 ملين فلپائنی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔