راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ وابستہ ہوگئے
انکا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر سیزن ٹو کے لیے معاہدہ ہوا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔
راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کے پی ایل پاکستان سپر لیگ کے بعد دوسری بڑی لیگ ہے، پہلا ایونٹ بہت زبردست رہا جس میں پاکستان کے ساتھ باہر سے بھی معروف کھلاڑیوں نے حصہ لیا، لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو سامنے لاکر انہیں خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر سیزن ٹو کے لیے لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ راشد لطیف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے بہترین وکٹ کیپر بھی رہے ہیں۔