پولینڈ میں مظاہرین نے روسی سفیر کے منہ پر رنگ پھینک دیا ویڈیو وائرل
پولینڈ میں روسی سفیر اپنے ملک کی فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھانے آئے تھے
PARIS:
پولینڈ کے دارالحکومت میں یوکرین جنگ کے مخالف مظاہرین نے روسی سفیر سارگے اندریو کے منہ پر لال رنگ پھینک دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ میں روسی سفیر سارگے اندریو ایک قبرستان میں دوسری جنگ عظیم میں مرنے والے روسی فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور خراج تحسین پیش کرنے پہنچے تھے تاہم وہاں یوکرین جنگ کے مخالف مظاہرین کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔
مظاہرین نے روسی سفیر کو دیکھ کو یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس دوران مظاہرین نے روسی سفیر کے چہرے پر لال رنگ بھی پھینک دیا۔ مظاہرین نے فاشسٹ فاشسٹ کے نعرے بھی لگائے۔
اس دوران روسی سفیر سارگے اندریو پُرسکون رہے، اپنے چہرے سے رنگ صاف کرتے رہے اور کسی قسم کی مزاحمت یا تلخ کلامی نہیں۔ روسی فوجیوں کی قبر پر پھول رکھنے اور چند منٹ خاموشی سے کھڑے رہنے کے بعد سارگے اندریو واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ روسی فوج نے 26 فروری کو یوکرین میں داخل ہوکر کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور تاحال بیلا روس کی سرحد سے یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔