امریکی شہری کا چلتی ہوئی آرا مشین تھوڑی پر رکھ کرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ

ماضی میں یہ ریکارڈ 32 فٹ تک پیدل چلنے کا تھا

ڈیوڈ رش نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ISLAMABAD:
متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے امریکی شہری نے آری مشین تھوڑی پر رکھ کر 206 فٹ تک پیدل چلنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آڈاہو سے تعلق رکھنے والا شخص ڈیوڈ رش نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنایا ہے جو ماضی میں دو سو سے زائد ورلڈ ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

ڈیوڈ رش نے چلتی ہوئی آری مشین کو اپنی تھوڑی پر رکھ کر 206 فٹ 8 انچ تک پیدل چلنے کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے جو انتہائی خطرناک کام تھا۔


ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ 'میں نے آری مشین کی مدد سے ماضی میں بھی بارہا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی مگر اب قانونی طور پر ریکارڈ اپنے نام کیا ہے'۔

امریکی نے میڈیا کو بتایا کہ 'وہ ہر مرتبہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوتے تھے اور نقصان سے بچنے کےلیے ہیلمٹ، دستانے، جیکٹ، گردن کو محفوظ رکھنے والا کپڑا اور لمبی پینٹ پہنی مگر پھر بھی بہت ڈرتا تھا'۔



واضح رہے کہ اس سے قبل آری مشین تھوڑی پر رکھ کر 32 اعشاریہ 8 فٹ تک پیدل چلنے کا ریکارڈ تھا جسے ڈیوڈ نے 206 فٹ 8 انچ تک پیدل چل کر اپنے نام کرلیا ہے۔
Load Next Story