عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں عمر چیمہ کوہٹانے کی منظوری دے دی گئی

ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کوبطورگورنردی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی:فوٹو:فائل

کراچی:
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کےلیے آئینی طریقہ اختیار کیا گیا۔صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔


کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :صدرعارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی

وفاقی حکومت نے17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے سمری مسترد کردی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Load Next Story