راولپنڈی میں خاندانی دشمنی پر دو افراد قتل

مقتولین 9 افراد کے قتل کے جرم میں ملوث ملزم کے قریبی عزیز ہیں

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ (فوٹو، فائل)

BERN:
راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں کلر روڈ پر فائرنگ سے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے دونوں افراد گذشتہ سال تھانہ چونترہ کے علاقے میں 9 افراد کے قتل کے جرم میں ملوث ملزم رب نواز کے قریبی عزیز ہیں۔

مقتولین میں احمد نواز اور نعمان شامل ہیں جن کا تعلق تھانہ چونترہ کے علاقے میال سے ہے، مقتولین میں احمد نواز رب نواز کا بھتیجا اور نعمان بھانجا ہے۔


ایس ایچ او روات کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں کے ذریعے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
Load Next Story